ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ،شیوسینامیں بڑھ سکتی ہے تلخی!سرکاری منصوبے کے خلاف کسانوں کی تحریک ،ساتھ آئے اودھوٹھاکرے

بی جے پی ،شیوسینامیں بڑھ سکتی ہے تلخی!سرکاری منصوبے کے خلاف کسانوں کی تحریک ،ساتھ آئے اودھوٹھاکرے

Mon, 26 Dec 2016 12:25:21    S.O. News Service

ممبئی ، 25؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی اور اتحادی شیو سینا کے تلخ تعلقات میں تلخی اوربڑھ سکتی ہے کیونکہ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی ناگپور ایکسپریس وے منصوبے سے متاثر کسانوں کو اپنی تحریک جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔ریاست کے دو بڑے شہروں کوجوڑنے والاایکسپریس بی جے پی کے زیرقیادت ریاستی حکومت کااہم منصوبہ ہے۔پڑوس کے تھانے ضلع کے شاہ پور کے کسان مضافات باندرا میں ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری میں ان سے ملے۔ان کسانوں کی زمین منصوبے میں جا سکتی ہے۔کسانوں نے الزام لگایاکہ مجوزہ سڑک کے قریب بہت سروس اہلکاروں اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے زمین خریدی ہے۔کسانوں کی شکایات سننے کے بعد ٹھاکرے نے کہاکہ میں آپ کی زمین کو برباد نہیں ہونے دوں گا۔اپنی تحریک جاری رکھیں اور شیوسینا آپ کو حمایت دے گی۔ممبئی میں کل وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے وقت اسٹیج شیئر کرنے والے ٹھاکرے نے کہاکہ اگرچہ ہم حکومت کا حصہ ہیں، میں اور میری پارٹی پوری طرح سے کسانوں کی حمایت کرتی ہے۔شیوسیناکے سربراہ نے کہاکہ منصوبوں کے تعارف پر ترقی کے نام پر حکومتوں نے بہت ساری یقین دہانی کرائی لیکن آخرمیں کچھ نہیں ہوا۔اس بار ایسا لگتا ہے کہ ترقی کے نام پر کسانوں کی زمین لی جا رہی ہے۔میں وزیراعلیٰ سے بات کروں گااور اس کا حل نکالنے کی کوشش کروں گا۔


Share: